پاکستان
نیب نے مریم نواز کو 2مارچ کو طلب کر لیا
لاہور: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 2مارچ کو طلب کر لیا۔
ترجمان نیب نے مریم نواز کو طلبی کی تصدیق کر دی۔ ترجمان نیب کی جانب جاری بیان کے مطابق نیب نے مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں دو مارچ کو طلب کیا ہے ۔ انہوں نےبتایا کہ مریم نواز کو تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیب مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔ مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ نیب نےمریم نوازسےایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کیا تھا۔
نیب نے مریم نواز سے پوچھا ہےکہ زمین خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی۔ اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی۔ ایک ہزار400کنال میں سےاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیےاستعمال کی جارہی ہے۔
علاقائی
مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا گیا ہے۔
مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، ہم صورت چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔
تفریح
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتےکے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کےدوران طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے ایک اسپتال لےجایا گیا
بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کےرہنما گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت بگڑ گئی جس کےبعد انہیں ائیرلفٹ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پرگووندا نےہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی، لیکن جلد ہی انہیں سینےمیں شدید درد اور ٹانگوں میں تکلیف ہوئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتےکے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کےدوران طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے ایک اسپتال لےجایا گیا۔
تاہم ڈاکٹروں کےمشورے پرانہیں فوری طور پر ائیر لفٹ کے ذریعے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اب تک گووندایا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی صحت کے بارےمیں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کےمداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گووندا اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے سےزخمی ہوئےتھے۔
اداکار کے مینیجر نے بتایا تھا کہ لائسنس یافتہ ریوالورالماری میں رکھنے کے دوران گرگیا تھا اور غلطی سے فائر ہوگیا، شکر گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں۔
واضح رہے کہ گووندا کو اسپتال میں علاج کےبعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف