پاکستان
مریم نواز کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 20 پولنگ اسٹیشنز پر نہیں بلکہ پورے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈسکہ میں منظم دھاندلی کی اور مسلم لیگ ن کے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا جبکہ پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے فائرنگ کرائی گئی۔ 6، 6 گھنٹے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی۔مریم نواز نے کہا کہ دھند کی آڑ میں پریذائیڈنگ افسران کو اغوا کر لیا گیا اور الیکشن کمیشن میں بھی ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ اب چیف الیکشن کمشنر ڈسکہ کے عوام کو انصاف دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ انتخاب نہیں چاہیے بلکہ الیکشن کمیشن پورے این اے 75 ڈسکہ میں انتخابات کرائے۔
حمزہ شہباز کی ضمانت پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے ہمت اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جبکہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں اب ہم ساتھ ہوں گے۔ حمزہ کی کمی ہر فورم پر محسوس کی۔ براڈ شیٹ کو پہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا اور اب یہ براڈ شیٹ کمپنی ان کو رسوا اور بےنقاب کر رہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پرویز رشید نے حق کا ساتھ دیا اور پرویز رشید کے فیصلے نے انصاف کے 2 نظام کو ثابت کر دیا۔ نواز شریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں انہیں رقم دینی پڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج ہی کیوں سینیٹ انتخابات کی شفافیت یاد آئی۔ ترمیم کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہے اور پی ٹی آئی عدالتوں کو ان معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کرے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں علاج کہاں کراوَں گی یہ بحث نہیں ہے لیکن میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔
دنیا
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے، چیف ایڈوائزر
بنگلا دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا۔
اتوار کو بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب کیا۔
محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔
واضح رہے کہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو مستعفیٰ ہو کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔حسینہ واجد نے متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا تھا،ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا
وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔
تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔
سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا
وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ ، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر غور کیا جائے گا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ