چین امریکا میں کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون فراہم کرنے کے خواہاں ہیں : عمران خان
کولمبو": وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ڈائیلاگ میں ہے۔ہمارے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو صرف بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔پاکستان چین اور امریکا میں کشیدگی دور کرنے میں تعاون فراہم کرنے کاخواہاں ہے۔

دورہ سری لنکا کے موقع پر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بہت متاثر ہوئی اس حوالے سے سری لنکا کے صدر سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے، شوکت خانم کینسراسپتال غریبوں کےلئے ہی بنایا، سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم کرسکتے ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کرداراداکریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، دنیا کے ہر فورم پر یہی موقف رہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت سے ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے جو صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے اور اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی، مسائل کا حل جنگ میں نہیں ،ڈائیلاگ میں ہے، ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکا میں کشیدگی دور کرنے میں تعاون فراہم کرنے کاخواہاں ہے۔وزیر اعظم نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
کولمبو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرکٹ سے گہری وابستگی رہی ہے ، کھیل آپ کو مقابلہ کرنے اور سیکھنے کا سبق دیتا ہے ، کھیلوں کےذریعے انسان کو ڈسپلن سیکھنے کو ملتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کھائے بغیر کوئی بھی انسان چیمپئن نہیں بنتا ، ہار سے سیکھنےوالا ہی چیمپئن بنتاہے، زندگی میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں۔کرکٹ کے دور کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں آیا تو میرے دو کزن پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر تھے، جب پہلے ٹیسٹ میں ڈراپ کیاگیا تو سب نے کہا میں واپس کرکٹ میں نہیں آسکتا، مجھ میں اورباقیوں میں یہ فرق تھا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل




