ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا
مقتولین پر انڈھڑ گینگ کی مخبری کا الزام تھا جس کا ڈاکوئوں نے بدلہ لیا ہے مقتولین کے ورثہ کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے گڈو کشمور روڈ بند کر رکھا ہے، ذرائع


صادق آباد : سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے ماہی چوک میں بدنام زمانہ ڈاکوئوں کے گینگ نے دن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 9 افراد کو اندھا دھندھ فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے پنجاب صادق آباد کے نواحی شہر چوک ماہی میں بدنام زمانہ جرائم پیشہ انڈھڑ گینگ کے تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے دو پیٹرول پمپوں پر دن دیہاڑے حملہ کردیا اور فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے منور انڈھڑ غلام نبی فاروق شریف نذیر سمیت 8 افراد سمیت 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔
لاشوں اور زخمی کو صادق آباد اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں لیجایا گیا ہے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کے مطابق مقتولین کی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پرانی دشمنی تھی جس کی وجہ سے یہ واقع ہوا ہے پولیس ڈاکوں کے تعاقب میں روانہ ہو گئی ہے تین سال قبل پولیس نے انڈھڑ گینگ کے چھ افراد کو ہلاک کیا تھا ڈاکوئوں نے بدلے میں پولیس اہلکار کوبھی شہید کیا تھا جبکہ مقتولین پر انڈھڑ گینگ کی مخبری کا الزام تھا ۔
جس کا ڈاکوئوں نے بدلہ لیا ہے مقتولین کے ورثہ کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے گڈو کشمور روڈ بند کر رکھا ہے آخری اطلاعات تک پولیس نے کسی بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس ڈاکووں کے تعاقب میں روانہ ہے کسی بھی وقت ڈاکوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہو سکتا ہے اس واقواقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل






