گریٹر اقبال پارک کیس: عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی
لاہور : مینار پاکستان واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ کال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا، کالز کو اس کیس کا حصہ بنا رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں : وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
قبل ازیں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے چھ ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے ۔
خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں ۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے بات کرتا ہوں ، آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ۔
واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے جس پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔
خیال رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 12 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 17 گھنٹے قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- ایک دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 12 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 دن قبل



