جی این این سوشل

پاکستان

علما ء نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور بیچنا حرام قرار دے دیا

فیصل آباد: مرکزی علما ء کونسل پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور بیچنا حرام قرار دے د یا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

علما ء  نے  سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور بیچنا حرام قرار دے دیا
علما ء نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور بیچنا حرام قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات کے حوالے سے علماء نے فتویٰ جاری کردیا،  فتوی میں کہا گیا ہے کہ  سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور ووٹ بیچنا حرام ہے، مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین مولانا زاہد محمود قاسمی نے فتویٰ جاری کیا۔

 مرکزی علماء کونسل کے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد فتویٰ جاری کیا گیا ۔مرکزی علماء کونسل کا کہنا ہے کہ  ووٹ قومی فریضہ ہے اس کی خریدو فروخت حرام ہے۔

مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین  مولانا زاہد محمود قاسمی کا مزید کہنا ہے کہ   کورونا وائرس ویکسین جائز اور حلال ہے،  شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن لگوانے کے لیے محکمہ صحت سے تعاون کریں۔

علاقائی

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس

بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے، چیف ایڈوائزر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس

بنگلا دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا۔

اتوار کو بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے  قوم سے خطاب کیا۔

محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔

واضح رہے کہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو مستعفیٰ ہو کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔حسینہ واجد نے متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا تھا،ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll