جی این این سوشل

علاقائی

آزاد کشمیر: بارات کی گاڑی کو حادثہ، دولہا سمیت 5افراد جاں بحق 

باغ  : آزاد کشمیر باغ میں باراتیوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزاد کشمیر: بارات کی گاڑی کو حادثہ، دولہا سمیت 5افراد جاں بحق 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، باغ آزاد کشمیر کے علاقے  بھیڈی میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں دولہا سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں دولہا محمد  مبشر ، والد ،چچا اور دادا شامل ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس  جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں  کا آغاز کردیا ۔

جاں بحق افراد کا تعلق میرپور سے ہے جو شادی کیلئے خواجہ بانڈی آئے تھے ۔ 

 

 

صحت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اقدامات اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری   کا ملیریا کی روک تھام کیلئے  اقدامات   اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم نے شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم  نہیں ہو سکتی۔ اسمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے اسلام آبادمیں میٹنگز بھی کی ہیں۔
وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے والد کے صبر پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ یقین دلاتے ہیں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کسٹم انسپکٹر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 
شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پوری طرح یکسو ہے۔ اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی شہداء پیکیج کا آغاز کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll