جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : قومی ٹیم کی روانگی پندرہ اکتوبر کی صبح شیڈول

سیئنرکھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جو کھلاڑی نئے آئے ہیں ان کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، پراعتماد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کل یو اے ای روانہ ہوگی۔  قومی ٹیم کے اسکواڈ کی متحدہ عرب امارات روانگی پندرہ اکتوبر جمعے کی صبح شیڈول ہے۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شر کت سے پہلے آج اپنا سیناریو میچ قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلے گی۔

اس سے قبل منگل کو کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو میچ کھیلا تھا۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز اور فیلڈنگ ڈرلز کی تھیں۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تیاری اور آرام کے لیے کل کا دن دیا گیا تھا۔ کل  کھلاڑیوں  نے کسی قسم کی کوئی پریکٹس یا ڈرلز نہیں کیں۔

قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور پریکٹس کروائی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں جیت کے لیے پر عزم ہیں ۔ گزشتہ روز  ورچوئل کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی کھلاڑی ٹیم میں آیا وہ کارکردگی دکھا  کر آیا ہے، سیئنرکھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جو کھلاڑی نئے آئے ہیں ان کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، پراعتماد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

یا درہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان میں ابتدائی راؤنڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ باقی مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔  پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو  روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll