جی این این سوشل

جرم

سرگودھا: آئل ٹینکر اور کار میں تصادم  ماں بیٹا جاں بحق 2 افراد زخمی

سرگودھا : پولیس کے مطابق موٹر وے پر بھیرہ کے قریب خالی آئل ٹینکر  کار سے ٹکرا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرگودھا: آئل ٹینکر اور کار میں تصادم  ماں بیٹا جاں بحق 2 افراد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ   موٹر وے پر  بھیرہ انٹر چینج کے قریب آئل ٹینکر اور کار میں تصادم  ماں بیٹا جاں بحق   ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں ۔

پولیس کے مطابق    شہزاد احمد اپنے والدین کے ہمراہ اپنی کار   پر لاہور سے راولپنڈی جا رہا تھا۔ موٹر وے پر بھیرہ کے قریب خالی آئل ٹینکر ان کی کار سے ٹکرا گیا ،    کلثوم اور  اختر موقع پر جاں بحق جبکہ شہزاد اور اس کی بیوی نگہت شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   زخمیوں کو طبی امداد کے لیے  ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر قانونی افغان باشندوں کےخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ

آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں، محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی افغان باشندوں کےخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر دخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیاجائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں۔ ہمارے لئے  اسلام آباد میں کرائم کی شرح کو نیچے لانا سب سے ضروری ہے۔ پنجاب میں کرائم 30 فیصد نیچے لا سکتے ہیں تو اسلام آباد میں بھی کرائم نیچے لا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے تھانوں میں بہتری لانی ہے آئندہ دنوں میں آپ بہتریں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

محسن نقوی  نے افغان باشنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال تبدیل کریں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔

قبل ازیں ایک بیان میں محسن نقوی نے اپنے اور شہباز شریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی تیار پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی تیار پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll