جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کردی گئی

جمعہ کے روز شام کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ مونٹیسری اور پریپ کلاسز 8:30 سے 12:30 بجے تک ہوں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط ختم کردی اور تمام تعلیمی اداروں میں پوری حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) سعدیہ عدنان نے بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق صبح کی شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 اور جمعہ کے روز 8:30 سے 12:30 تک ہوں گے۔ ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ 8:30 سے 1:30 بجے اور شام کی شفٹ 1:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔

جمعہ کے روز شام کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ مونٹیسری اور پریپ کلاسز 8:30 سے 12:30 بجے تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن کلاسز ہورہی تھیں کیونکہ بچوں کو 2 گروپس میں تقسیم کرکے 50 فیصد حاضری کےساتھ بلایا جارہا تھا۔ خیال رہے کہ رواں سال وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گذشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا گیا تھا، دوسری جانب ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں معمول کا شیڈول جاری ہے، کلاسز میں حاضری سو فیصد کر دی گئی ہے۔

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll