جی این این سوشل

جرم

6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت    سنادی گئی

مظفر آباد: میر پور آزاد کشمیر میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت    سنادی گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والےمجرم کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی ۔ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن کورٹ  میرپور کے جج جہانگیر جرال نے سنایا۔ عدالت نے نامزد مجرم محمد رمضان کو سزائے موت سناتے ہوئے 20 لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا ۔

اس اہم  مقدمہ کی سماعت  کو 2 ماہ کے اندر  مکمل کرتے ہوئے متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے ۔

9جون 2021 کو تھانہ منگلا کی حدود میں 6 سالہ بچی  کو  ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ استغاثہ کی طرف سے پیروی آصف ایڈووکیٹ APP گوہر عباس ایڈووکیٹ نے کی۔ میرپور آزاد کشمیرعوامی حلقوں کی جانب سے اس قدر جلد انصاف کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کیا  گیا ہے ۔

 

پاکستان

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وہاں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر صدر مملکت کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز خط کیس: سپریم کورٹ کا ہائی کورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم

ملک میں بہت زیادہ تقسیم ہے، ہمیں ایک یا دوسری جانب کھینچنا بھی عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز خط کیس: سپریم کورٹ کا ہائی کورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ نے چھ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام دستیاب ججز کیس سنیں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ سے الگ ہو گئے، فل کوٹ کے لئے 2 ججز دستیاب نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس بننےکےبعد فل کورٹ بنائی، پارلیمنٹ کاشکرگزارہوں جس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بنائے، اب معاملہ یہ ہے آگے کیسے بڑھاجائے اگر کوئی تجاویزہیں توسامنے لائیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جو نکات بتائے گئے ہیں ان پر آئین کے مطابق ہائیکورٹ خود اقدامات نہیں کر سکتی؟۔ کیا آپ نے ہائیکورٹ کی بھیجی گئی تجاویز پڑھیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں نے تجاویز نہیں پڑھیں۔ چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کی بھیجی گئی تجاویز کو سراہنا چاہئے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ تجاویز نہیں بلکہ چارج شیٹ ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بہت زیادہ تقسیم ہے، ہمیں ایک جانب یا دوسری جانب کھینچنا بھی عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ہمیں اپنی مرضی کے راستے پر چلانے کیلئے مت دبائو ڈالیں ، عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا مداخلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ملک میں یکم مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ آج وزارت پٹرولیم و مصنوعات کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll