جی این این سوشل

علاقائی

سندھ اور پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

تمام مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں رہیں گے۔ سینما گھر مکمل ویکسینٹڈ افراد کےلیے کھلے رہیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

لاہور/کراچی : عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد سندھ اور پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔

سندھ اور پنجاب کے اضلاع کے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب مارکیٹ اور کاروباری مراکز دس بجے تک کھل سکیں گے ۔ پنجاب اور سندھ بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن کاروباری معمولات بحال رہیں گے ۔ 

ہوٹلز ، ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائیننگ کی پچاس فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی۔ ویکسی نیٹڈ افراد رات بارہ بجے تک ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں جاسکتے ہیں ۔ 

انڈور شادیوں کی تقریبات کی اجازت صرف 300 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ  ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں میں 500 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی۔ سندھ میں آوٹ ڈور تقریبات  میں ایک ہزار ویکسینٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے۔

تمام مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں رہیں گے۔ سینما گھر مکمل ویکسینٹڈ افراد کےلیے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اب امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز کھولے جا سکتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے کیلئے ایس او پیز کے ساتھ 70 فیصد مسافروں کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ صورت حال کا جائزہ لے کر محدود لاک ڈاؤن لگانے مجاز ہوگی۔ دونوں صوبوں میں  پابندیوں کا نوٹیفکیشن اکتیس اکتوبر تک لاگو ہوگا۔ آئندہ حکم تک ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔

صحت

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہے ہیں. اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا اب انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا. آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں.

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہی ہیں.

انہوں نے کہ اکہ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہیں،  جعلی فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت بنانے کے بعد شریف خاندان نے قومی عہدوں کو مذاق بنا دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی. وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی.

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll