جی این این سوشل

دنیا

بھارت میں  طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی 

کیرالہ : بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں  طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال بہت سنگین ہوچکی ہے،  کیرالہ  میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں اب تک24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

کیرالا کے وزیراعلیٰ کے مطابق متاثرین کیلئے 100 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور متاثرہ ہزاروں افراد کوعارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ضلع کوٹایم میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوئے۔ مزید بارشوں کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 تاریخ سے ریاست میں ایک بار پھر شدید بارش کے امکان ہیں، حکام کے مطابق ضلع ادوکی میں 11 اور کوٹیم میں 14 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ساحلی علاقوں میں بارشوں کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ متاثرہ ہزاروں افراد کوعارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔کیرالا کے پانچ اضلاع میں سخت موسم کا ریڈ الرٹ جبکہ 7 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  2018 میں بھی  کیرالا میں بدترین سیلاب سے تقریبا 400افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہوئےتھے ۔ 

تجارت

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ نہ کر سکی۔ گندم کی خریداری نہ ہونے پر گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، کسان گندم کو 3 ہزار روپے میں بیچنے پر مجبور ہو گئے۔

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

کسانوں تنظیموں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ کسان گندم سڑکوں پر رکھ کر دھرنے دیں گے۔

کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی، کاشتکاروں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے کسانوں کو چند دن بعد کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا تاہم فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نےگندم کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرلیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف پرویز الٰہی کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ، پمز ہسپتال کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ گھر کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ تیار ہیں؟وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ جی ہاں ! ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

نمائندہ پمز کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم اپنی آئینی حدودکوبخوبی جانتے ہیں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم اپنی آئینی حدودکوبخوبی جانتے ہیں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اُتری ہے، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں ، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی ، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں  کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll