Advertisement
تفریح

آریان خان کی بھکاری بچی کی مدد کرنے کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی

لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آریان خان کو سخاوت اپنے والد شاہ رخ خان سے وراثت میں ملی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 19 2021، 4:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آریان خان کی  بھکاری بچی کی مدد کرنے کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی

 

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان منشیات کیس میں جیل میں ہیں، ایسے میں ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک بھکاری بچی کو بھیک دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو اگست 2018 کی ہے جب آریان خان  اپنے دوستوں کے ساتھ ایک شاپنگ مال سے نکل رہے تھے کہ اسی دوران ایک بھکاری بچی نے ان کے آگے ہاتھ پھیلا دیا، جس کے بعد آریان خان نے اپنی جیب میں ہاتھ  ڈالا اور جتنے پیسے نکلے وہ بھکاری بچی کو دے دیے۔

3 اکتوبر کو منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد آریان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آریان خان کو سخاوت اپنے والد شاہ رخ خان سے وراثت میں ملی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Advertisement
Advertisement