اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صادق اورامین ہونالیڈرکیلئےبہت ضروری ہے،جب اسپین میں مسلمانوں کاعروج تھاتووہ پوری دنیاکا علم ودانش کامرکزتھا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اکثرلوگ کہتےہیں خودتومزےکرگئے،ہمیں ریاست مدینہ کےپیچھےلگادیا،مجھےتمام راستوں کاپتہ ہے،میں نےبہت کچھ دیکھاہے،،میرےپاس اللہ کادیاہواسب کچھ ہے،ایک وقت میں پاکستان تیزی سےترقی کررہاتھاپھرنیچےآناشروع ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نےریاست مدینہ طرزپرایک فلاحی اوراسلامی ریاست کاخواب دیکھاتھا،جس راستےپرہم آج چل پڑے،70سال پہلےجاناچاہیےتھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ برطانوی جمہوریت میں ووٹ بکنےکاتصوربھی نہیں کیاجاسکتا،یہاں سب کوپتہ ہےکہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلتاہے،برطانیہ کاپارلیمنٹری سسٹم اخلاقی معیارپرقائم ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کسی پرپیسہ چوری کاالزام لگ جائےتووہ میڈیاپربھی نہیں آسکتا،اخلاقیات کامعیارنہیں توجمہوریت نہیں چل سکتی،قانون کی بالادستی قائم کیےبغیرہم ترقی نہیں کرسکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالتوں میں انصاف ہوتاہےوہاں کسی کےساتھ ناانصافی نہیں ہوتی،پاکستان کانظام اوورسیزپاکستانیوں کوسرمایہ کاری سےروکتاہے،اوورسیزپاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں توآئی ایم ایف جانےکی ضرورت نہیں پڑےگی،ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی کوجانتاہوں اس کےپاس اتناپیسہ ہےجتناپاکستان پرقرض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کونبی اکرم ﷺکی سیرت کاعلم ہوناچاہیے،انصاف اورانسانیت کی وجہ سےقوم مضبوط ہوتی ہے،ریاست مدینہ نےلوگوں کوبنیادی حقوق دیئے،انصاف کامعیاربہت بلندتھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حضرت بلال اسلام میں آئےتولیڈربن گئے، انہوں نے دوجنگی مہمات کولیڈکیا،بزدل انسان لیڈرنہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حضوراکرمﷺنےخواتین ،بیواوَں اورغلاموں کوحقوق دیئے اور ان جیسے حقوق تاقیامت کوئی نہیں دےسکتا،صرف اسلام نےیہ حق دیاکہ کئی غلام حکمران بن گئے،اسلام نےپہلی مرتبہ خواتین کووراثت میں حقوق دیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے،کوئی کمی نہیں، صرف راستہ ٹھیک کرنا ہے۔ جب تک زندگی ہے،قانون کی حکمرانی کے لیے لڑتا رہوں گا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 21 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 18 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل







