جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیرپر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا  بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیرپر تحقیقات  کرانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں  بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کرلی ، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب، سابق چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی پیش کردیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں ۔ صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 25 مارچ 2021 کو ایک مختصر حکم نامے کے ذریعے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان کی بحالی کا حکم دیا تھا۔

2018 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کردیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ چھ ماہ کے بعد قانون سازی کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں گے اور پھر ایک آرڈیننس کے تحت اس مدت میں مزید سوا سال کی توسیع کردی گئی۔ 

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سال 2016 میں ہوئے تھے اور ان اداروں کی پانچ سال کی مدت اس سال دسمبر میں پوری ہونی ہے۔ 

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے  سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع  نے جی ایچ کیو میں پاکستان-کے ایس اے دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں بھی شرکت کی، اجلاس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی چیلنجز اور سکیورٹی فورسز پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس دفاع کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll