جی این این سوشل

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار  کے  اختتام پر  ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 172.78 روپے سے بڑھ کر 173.47 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز  انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 59 پیسے مہنگا ہو کر 172 روپے77 پیسے پربند ہوا  تھا۔ ایک موقع پر انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 173 روپے 20 پیسے پر بھی دیکھا گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: 

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا اختتام  پرکاروبار ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ انڈیکس میں اختتام پر  870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، انڈیکس میں آج 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

سونے کی قیمت: 

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،  فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 122200 روپے کا ہوگیا۔فی 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے سے 104767 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔

دنیا

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

امریکہ نے افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔
 امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کا ماحول قائم کر دیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کوپابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے،2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ملک میں انتشار اور بد امنی کی صورتحال برپا کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں، تاجروں کی شہباز شریف کو تجویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

معروف پاکستانی تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنےکا مشورہ دیدیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران معروف تاجر عارف حبیب نے معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔

عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح تک پہنچایا، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ 2 ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسی سے اور دوسرا ہاتھ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے ملائیں۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھول جائیں صوبوں میں کس کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، تہیہ کرلیں کہ آئندہ 5 برس میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کا کہا جا رہا ہے، صرف چینی کی نہیں بلکہ کئی اشیا کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، اسمگلنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، روسی سفیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونیوالی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرار داد امریکا اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی۔ اس قرار داد کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔
روس کے اقوام متحدہ میں سفیر ویسیلی نیبنزیا نے قرارداد کو بالکل مضحکہ خیز اور سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولایمیرپوٹن نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ روس خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح اور شفاف ہے۔ ہم ہمیشہ سے واضح طور پر خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll