لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرداخل ہونے کی شرط عائد کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرداخل ہونے کی شرط عائد کردی ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو بغیر کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 554نئے کیسز سامنے آئے ، ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 66ہزار204تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 42ہزار126ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.31فیصد رہی۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 977 افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک12لاکھ 12ہزار687مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 17 hours ago






