لاہور: دھماکوں کی شدت سے فیکٹری کی دیوار گر گئی اور قریبی گھڑوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعوان ٹاون کے قریب جوس بنانے والے فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکوں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ، پہلا دھماکہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر جبکہ دوسرا اور شدت میں بڑا دھماکہ 7 بج کر 30 منٹ پر ہواجس کے بعد اگ کے شعلے بڑھک اٹھے۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود مشینری اوردیگرسامان جل گیا، دھماکوں کی شدت سے فیکٹری کی دیوار گر گئی اور قریبی گھڑوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر دھماکے کی آواز سے سڑک پر موجودشہری یاسین گھبرا کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے فیکٹری کا ملازم شبیر احمد جھلس گیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکوں سےقریبی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ، متاثرین کا کہنا تھا دھماکے سےپورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیکٹری میں واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 6 منٹ قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 3 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- ایک گھنٹہ قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 13 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 3 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 13 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 13 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 3 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل