پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی نے زور پکڑ لیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 738نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔


محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پرڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد5ہزار242 تک جا پہنچی ہے ۔ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران623 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے214 مریض زیرعلاج ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں مجموعی طور پرڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2266 ہوگئی۔
دوسری جانب ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور کے 3بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے جگہ ختم ہوگئی ، گنگارام اسپتال،سروسز اور جناح اسپتال کے تمام بیڈز ڈینگی کے مریضوں سے بھرگئے ۔
حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ دو مریض جاں بحق ہوگئے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر اموات کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ سول اسپتال میں 11 مریض زیر علاج ہیں۔ حیدرآباد میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 145 ہوگئی ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 گھنٹے قبل







