اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈز کے ذریعے دس لاکھ روپے تک علاج کرانے کی سہولت حاصل ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان ہر سال دس لاکھ روپے تک صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام پنجاب میں ان شاء اللہ دسمبر سے شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب میں صحت کارڈز مل جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ صحت کارڈ عوام اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب عوام کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل





