راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون، اور افغانستان کی صورتحال بشمول امن و سلامتی کے امور پر گفتگو کوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور مختلف جہتی تعلقات کی روایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے ساتھ مل کر انسانی بحران سے بچا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے انخلا کے کامیاب آپریشن کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 12 منٹ قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 11 منٹ قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 5 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 2 گھنٹے قبل