ہر بھجن سنگھ نے میچ سے قبل ہی پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کو کہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں کھیلنا چاہئے کیونکہ پاکستان جتنا مرضی اچھا کھیل کھیلے جیت بھارت کی ہی ہوگی.


لاہور:سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پاکستانی بلے بازوں کے گن گانے لگے ، کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابل یقین بیٹنگ کی ہے ایسی بلے بازی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس پوری تیاری کرکے آئے تھے ۔
سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نےایک ٹی وی شو میں کہا کہ رضوان اور بابر نے ناقابل یقین بلے بازی کی ہے ۔ بابر نے کپتانی بھی شاندار کی اور اپنی باری بھی کامیابی سے کھیلی۔
ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ کوہلی کی نقل کرتے ہیں، حالانکہ اگر ان کا کھیل دیکھا جائے تو وہ 5 سے 10 سال مزید کرکٹ کھیل کر سلیم ملک یا انضمام کے قد جتنے بڑے بلے باز بن سکتے ہیں۔ وہ میچ کے دوران ایک بار بھی نروس نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لگ رہا تھا کہ بابر اعظم پہلی گیند سے گیم پر کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔ ان کو جہاں موقع ملا انہوں نے شارٹ کھیلا انہوں نے کوئی غلط یا کمزور شارٹ نہیں کھیلی بلکہ پروفیشنل کرکٹ کھیلی ۔
یاد رہے کہ ہر بھجن سنگھ نے میچ سے قبل ہی پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کو کہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں کھیلنا چاہئے کیونکہ پاکستان جتنا مرضی اچھا کھیل کھیلے جیت بھارت کی ہی ہوگی ۔

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 8 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 5 گھنٹے قبل