وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
ریاض : وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹواجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، ملاقات میں معاشی وتجارتی تعلقات آگے بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امورپر بھی غور کیا، ماحول اور اس کے اجزاکے تحفظ کیلئےکی جانے والی کوششوں پربھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نےگرین انیشی ایٹواجلاس میں شرکت کی دعوت پرشکریہ اداکیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی کی ترقی کے لئے سعودی فرمانروا کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وہی عہد 2030 ویژن کی تعریف کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس کے انعقاد پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب کے سنجیدہ کردار کی عکاسی کرتا ہے ، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو گرین پاکستان ، اور بلین ٹری منصوبے کی مانند ہیں، پاکستان گرین انیشیٹو منصوبے کے لئے تعاون جاری رکھے گا، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی ۔
چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے 3روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے مسجدنبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago







