جنید رانا دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آج میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔
دبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور پر قسمت مہربان ہوئی تو انہوں نے متحدہ عرب امارات میں 50 ملین درہم (مساوی تقریباً ڈھائی ارب پاکستانی روپے) کی محفوظ لاٹری جیت لی۔
خلیجی اخبار کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے آج 50 ملین درہم ( مساوی تقریباً ڈھائی ارب روپے پاکستانی) کا چیک وصول کیا۔
جنید رانا دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آج میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب اس جیت کے متعلق انہوں نے اپنے گھر والوں کو پاکستان میں بتایا تو وہ بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور اپنی مسرت کا اظہار کرنے سے بھی قاصر رہے کیونکہ سب کچھ اچانک اور انتہائی غیر متوقع ہے۔
جنید رانا کے مطابق ان کا خواب قطعی طور پر اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن اور خوش ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنید رانا کے مطابق ابھی تک انہوں ںے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ ان پیسوں سے کیا کریں گے؟ آیا وہ واپس اپنے گھر چلے جائیں گے اور یا پھر یہیں رہ کر کام کریں گے۔
خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق روزگار کے لیے دبئی میں مقیم جنید رانا کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے دیگر کل 30 افراد پاکستان میں ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 7 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 7 گھنٹے قبل