دنیا
امریکا ، اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی سےمتعلق پیشرفت کاخیرمقدم
نیویار ک: امریکا اور اقوام متحدہ نےجنگ بندی سےمتعلق پاکستان اوربھارت کےمشترکہ اعلامیے کاخیرمقدم کیا ہے۔امریکہ نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ا یل او سی پر جنگ بندی جنوبی ایشیامیں امن اوراستحکام کیلئےمثبت پیشرفت ہے ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کاکہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں وسیع ترامن اور استحکام ہم سب کےمفاد میں ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ا یل او سی پر جنگ بندی جنوبی ایشیامیں امن اوراستحکام کیلئےمثبت پیشرفت ہے ۔ہم اس پیشرفت کو آگے بڑھانے کیلئےدونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نےکہا ہے کہ پاک بھارت معاہدہ مثبت اقدام ہے، امیدہے دونوں ممالک کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموارہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم او کا ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا ، جس میں دونوں افسران کے درمیان ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق دونوں ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔جس میں دونوں افسران کے درمیان ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ 1987سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہے اور دونوں ڈی جی ایم او یوز رابطہ کرتے رہتے ہیں ،2003 میں ایک اور انڈرسٹینڈنگ رہی جس کے بعد یہ بہت افیکٹ کرتا تھا ۔ بھارت اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ 2003 میں جو اتفاق ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے ۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
تجارت
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے