کامونکی: کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں ،جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔


ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کے کارکن اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے، کالعدم جماعت کے کارکنوں کے پولیس کی گاڑیوں پر حملے ، دھرنے میں جھڑپوں کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اب تک کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران 5 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کردی ہے، پنجاب پولیس نے ریسکیو کی ایمبولینس طلب کر لی ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری گوجرانوالہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ، وزیراعظم عمران خان نے راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنان کا نہیں دہشتگردوں کا کام ہے۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم رکھی جائے گی ، حکومت کا لانگ مارچ روکنے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہلم پل پر رینجرز تعینات کر دی گئی، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مظاہرین کو کسی صورت جہلم سے آگے نہیں آنے دینا ۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 25 منٹ قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 4 منٹ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل



