شرط نمبر سات میں آریان خان کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ ہر جمعہ دن گیارہ سے دو بجے کے دوران این سی بی کے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔


نئی دہلی : ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے آریان کی رہائی کے عوض چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے آریان کی رہائی کے احکامات میں شرائط بھی رکھی ہیں۔ عدالت کی جانب سے عائد شرط نمبر ایک میں کہا گیا ہےکہ ملزم آریان جس کیس میں گرفتار ہوئے اس طرح کی کسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گے۔
شرط نمبر دو میں کہا گیا ہےکہ آریان خان رہائی کے بعد ساتھی ملزمان سے کسی قسم کا رابطہ قائم نہیں کریں گے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث کسی شخص سے ملاقات بھ نہیں کریں گے۔
شرط نمبر تین میں کہا گیا ہےکہ آریان خان عدالت میں زیر سماعت کیس کی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے اس حوالے سے کوئی ایکش نہیں لیں گے۔ شرط نمبر چار میں کہا گیا ہےکہ آریان خان ذاتی طور پر یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہان پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔
شرط نمبر پانچ میں کہا گیا ہےکہ آریان خان کیس کے حوالے سے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں کریں گے۔ شرط نمبر چھ میں کہا گیا ہےکہ ملزم آریان خان عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اگر ملزم کو ممبئی شہر سے بھی باہر جانا ہے تو وہ پہلے اپنے کیس کے تفتیشی افسر کو آگاہ کریں گے۔
شرط نمبر سات میں آریان خان کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ ہر جمعہ دن گیارہ سے دو بجے کے دوران این سی بی کے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔ شرط نمبر آٹھ میں کہا گیا ہےکہ آریان خان کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے انہیں اپنا پاسپورٹ تفتیشی ایجنسی کو جمع کرانا ہوگا۔
شرط نمبر نو کےمطابق ملزم آریان خان عدالت کی ہر کارروائی پر عدالت میں موجود ہوں گے اور جب بھی این سی بی طلب کرے تو انہیں جانا ہوگا۔ شرط نمبر دس میں کہا گیا ہےکہ جب ایک مرتبہ ٹرائل شروع ہوجائے تو ملزم اس میں تاخیر کے حربے استعمال نہیں کرے گا اور اگر ملزم نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کی ضمانت منسوخ بھی کی جاسکتی ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل








