جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم نے آج قوم سے خطاب ملتوی کر دیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ابھی مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں ، خطاب کے لئے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم نے آج قوم سے خطاب ملتوی کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرنا تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ابھی مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں ، خطاب کے لئے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ شائد وزیر اعظم کل 30اکتوبر یا پھر پرسوں 31اکتوبر قوم سے خطاب کریں گے ۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کا خطاب ہی کابینہ کا بیانیہ ہوگا۔

کھیل

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ  کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

وہاب ریاضنے کہا کہ حارث روف، اعظم خان اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔اسامہ میر کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس  چیلنج کر دیا

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 2 ہزار 620روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll