جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےاہم میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ    نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

 آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے باآسانی 11.4 اوورز میں  2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان

جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان

رہنما جہانگیر ترین کا 100 سے زائد سابق پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطہ، آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان ہے۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان

نجی ٹی وی  کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ 20 منحرف اراکین سے بھی بات چیت جاری ہے۔

رابطے میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے جلد ملاقات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق ایم پی ایز اب تک جہانگیر ترین سے رابطہ کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے شو آف پاور کرنے کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  جہانگیر ترین کی سفارش پر پی ٹی آئی سے جانے والے اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈز، ترین گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا، پاکستان کو بھی دعوت دیدی

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا، پاکستان کو بھی دعوت دیدی

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعوکیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

جولائی سے اپریل 2023 تک ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 302 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا،پاکستان بیورو برائے شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں  سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل 2023 تک ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 302 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 677 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 16 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 71 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ میں 19 ملین ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد ریکارڈ کی گئی ہے جو اپریل میں کم ہو کر 16 ملین ڈالر ہوگئی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll