اسلام آباد:پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے ایل این جی معاہدے سے 300ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

جی این این کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ دس سال کے لیے طے پایا ہے۔ نئے معاہدے کے تحت 1.2 ایل این جی کارگوز چار ماہ میں درآمد ہوں گے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور میں قطر سے 13.37 فیصد برینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا، نئے معاہدے کے تحت زیادہ سے زیادہ 1.2 بی سی ایف ایل این جی کے 4 کارگو ایک مہینے میں درآمد ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قطر کیساتھ ایل این جی کا نیا معاہدہ طے ہوگیا ہے ، جس سے 300ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے قطر کیساتھ معاہدے کی کوشش کررہے تھے۔
سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، وزیراعظم نے کہا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کامنصوبہ پیسہ جنریٹ کرے گا، پہلے فیز میں 1300ارب روپے جنریٹ ہوں گے ، والٹن ایئرپورٹ ڈی نوٹیفائی ہوگا تو اطراف کاعلاقہ معاشی حب بن سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اونچی عمارتوں کی طرف جانا ہوگا، لاہور اتنی تیزی سے پھیلا ہے کہ منفی اثرات سامنے آرہےہیں، یہاں سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے، دوسرا مسئلہ سیوریج کا ہے جونیچے سندھ تک جارہاہے ، راوی سردیوں میں سکڑنے کی وجہ سے سیوریج کا نالا بن جاتاہے جبکہ دنیا میں ماڈرن شہر اوپرجاتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا والٹن ایئرپورٹ ڈی نوٹیفائی ہونےسے کمرشل سرگرمیاں 6ہزار ارب تک جاسکیں گی ، راوی سٹی سے بھی پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا جارہاہے کہ یہاں درخت کٹ رہےہیں ، کسی نے آج تک پاکستان میں درخت لگانے کا نہیں سوچا تھا ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انوائرمنٹلسٹ اپنے آپ کو سمجھتاہوں، بچپن میں چھانگا مانگا، چیچہ وطنی اور دنیاپور کے ریسٹ ہاؤس میں گیا ہوں ، بڑے بڑے جنگل ختم ہوگئے ،زمینوں پر قبضے ہوگئے، لاہور میں کوئی درخت نہیں کٹے گا جسے ہٹانا پڑا اس کی جگہ تبدیل کردیں گے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 17 گھنٹے قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- 14 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- 13 گھنٹے قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- 14 گھنٹے قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- 14 گھنٹے قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 16 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- 13 گھنٹے قبل







