پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پر نایاب مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی
کراچی : پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پرنایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آپھنسی ۔


تفصیلات کے مطبق ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آرہ مچھلی پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، پچھلے دس برسوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں۔
تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کاکہنا ہے کہ آرہ مچھلی کی دریافت سے ثابت ہوا کہ نایاب مچھلی اب بھی پاکستانی سمندروں میں پائی جاتی ہے، اس کی نسل کی بقا کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں 70 اور 80 کی دہائی میں آرہ مچھلی کی 3 اقسام وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں اور انھیں برآمد بھی کیاجاتاتھا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ سنہ1950 سے پلاسٹک کے جالوں کے استعمال کےباعث دیگر نایاب آبی حیات سمیت آرہ مچھلی کی نسل معدومیت کا شکار ہوگئی ہے،
8 برس قبل 2013 میں دریائے سندھ کے کریک پرماہی گیروں نے آرہ مچھلی کے جال میں پھنسنے کی اطلاع دی تھی۔
ماہرین کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 19 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 15 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 9 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 15 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago





