دبئی:پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست پر تبصرے سے گریزاں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا، ایک دو میچز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے جب کہ بابر اعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہا ہے، بابر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے۔
شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دوسری ٹیم کی شکست پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے، ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا ہے کہ اپنا فوکس صرف اپنے شاٹ پر رکھیں، نتائج آپ خود نہیں دے سکتے، مینجمنٹ کے اعتماد سے کھلاڑیوں پر دباؤ کم ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال اس وقت بہت بلند ہے، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 19 منٹ قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل








