جی این این سوشل

کھیل

وزیر اعظم سے معروف کرکٹرزسرویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم سے معروف کرکٹرزسرویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی ملاقات، ملاقات میں  ملکی کرکٹ کے فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،  حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،  ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں ،  بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم  کی کارکردگی کی تعریف کی۔

پاکستان

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔

سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر  اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہا ہے، وزیراعلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا کر ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کی برطرفی کا حکم دے کر درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کہ گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما مقدمے سے ڈسچارج

پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما  مقدمے سے ڈسچارج

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 17 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll