جی این این سوشل

دنیا

بھارت  کی طالبان کو  فضائی حملے کی دھمکی

لکھنو:  بھارتی  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیا ناتھ نے افغان طالبان کو ائیراسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت  کی طالبان کو  فضائی حملے کی دھمکی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان  رہنما جانتے ہیں کہ اگر وہ بھارت کی طرف بڑھے تو فضائی حملے  انہیں روکنے  کے لیے تیار ہیں۔ یوگی آدتیا ناتھ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی طالبان سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں : امریکی صدر کی ایران کو ڈرو ن حملوں کی دھمکی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان آج بہت طاقتور ہے اور کوئی بھی ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ  افغانستان، پاکستان اور ایران کے لیے ہندوستان کے خصوصی نمائندے نے 20 اکتوبر کو ماسکو میں طالبان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور  طالبان نے بھارت کو ان کی سرزمین سے خطرہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

طالبان نے  کئی بارعلاقائی ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ  افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور  وہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور اسی لیے دوسرےبھی افغانستان میں مداخلت نہ کریں۔

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت  میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ 

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اسرائیلی بربریت اور قتل و غارت کو ایک سال مکمل

اس سال کا ہر لمحہ فلسطینیوں کے لہو سے خوں رنگا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی بربریت اور قتل و غارت کو ایک سال مکمل

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی جنگ کی صورت غزہ میں گزرنے والے اس سال کا ہر لمحہ فلسطینیوں کے لہو سے خوں رنگا رہا۔

غزہ جنگ نہتے اور زیر محاصرہ فلسطینیوں کے خلاف طویل ترین جنگ کا ریکارڈ بھی ہے اور اسرائیلی جنگی جرائم کی بدترین مثالوں کا حوالہ بھی، یہ جنگ نسل کشی کی جیتی جاگتی اور متحرک مثال بھی ہے اور غیر علانیہ عالمی جنگ کے پرانے اتحادیوں کی ایک نئی لام بندی بھی۔

غزہ کی پٹی دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ ہے۔ 365 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ساحلی پٹی 24 لاکھ افراد کا مسکن ہے، جہاں ایک مربع کلومیٹر رقبے میں ساڑھے پانچ ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔

ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز اور مردہ خانوں کے ریکارڈ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج 41 ہزار 495 فلسطینیوں کی جان لے چکی ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تعداد کا تخمینہ بھی 10 ہزار سے 20 ہزار لگایا جاتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی محدود جغرافیے کی حامل زیر محاصرہ گنجان آبادی پر جتنا بارود ایک سال کے دوران پھینکا، اس کی مثال دونوں عالمی جنگوں میں بھی نہیں ملتی ہے۔ اسرائیل غزہ کی چھوٹی سی پٹی پر اب تک 85 ہزار ٹن سے بھی زیادہ بارود بموں کی شکل میں زیر محاصرہ غزہ کے شہریوں پر برسا چکا ہے۔

صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ شہر میں 36 ہزار 276 سے زائد مکانات بمباری سے تباہ ہوئے جبکہ خان یونس میں 18 ہزار 890 گھر، دکانیں اور دیگر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں۔

خان یونس پناہ گزین کیمپ میں 3836 فلسطینی گھروں اور عمارتوں کو بمباری سے مسمار کیا گیا۔

رفح شہر پر باضابطہ اسرائیلی حملہ رواں برس سات مئی کو کیا گیا تھا، جو اب ابھی جاری ہے۔

رفح میں تباہی اور بربادی کے لیے بمباری کے علاوہ ٹینکوں سے گولہ باری کر کے 13 ہزار 237 گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی

سکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے، جیل ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک  ملاقات پر پابندی

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کر دی گئی۔

امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کے باعث عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll