جی این این سوشل

تجارت

چینی نے پٹرول کی قیمتوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا 

لاہور : مہنگائی کا جن بے قابو ، ملک کے بیشتر حصوں میں چینی کی قیمت نے پٹرول کو بھی پیچھے چھوڑدیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی نے پٹرول کی قیمتوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت  بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی،  ملک بھر میں  چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،  ملک کے بیشتر حصوں میں  فی کلو چینی کی ہول سیل قیمت 150 جبکہ ریٹیل میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، جس پر کسی بھی سطح پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے۔

لاہور

لاہور میں  ہول سیل میں چینی کا فی کلو ریٹ 142 روپے تک پہنچ گیاجبکہ  مارکیٹ میں  چینی 150 روپے  فی کلو  فروخت ہو رہی ہے ۔ گزشتہ روز منڈی میں  چینی  کی 50 کلو بوری میں ساڑھے تین سو روپے مزید اضافے پر انتظامیہ حرکت میں آئی، تاہم لاہورکی اکبری منڈی میں چینی کی 50 کلو کی بوری  7100 تک پہنچ گئی ۔ 

ملتان

اسی طرح ملتان میں  اوپن مارکیٹ میں لوکل چینی  من مانی قیمت پر فروخت ہورہی ہے  ، شہری علاقوں میں محدود لوکل چینی 130 جبکہ دیہی علاقوں میں 140 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ امپورٹڈ چینی حکومتی اسٹالز پر 90 جبکہ باریک چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 85 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔ 

کراچی 

کراچی میں بھی چینی کی قیمتیوں کو پر لگ گئے ،ہول سیل  مارکیٹ میں چینی 140 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 145 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

کوئٹہ 

بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ  ہوگیا ،  چینی کی نئی قیمت  160  روپے مقر ر کی گئی ہے جبکہ چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 6050 سے بڑھ کر 8000 پر جاپہنچی ۔  

پشاور

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں چینی  کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ، ہول سیل میں 50 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت 7 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، دو دنوں کے دوران فی کلو قیمت میں 10 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔  

شہر اور نواحی علاقوں میں دکاندار فی کلو چینی 155 سے 160 روپے میں فروخت کرنے لگے ہیں۔  بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےاور شہریوں  نے حکومت سے چینی کی قیمت میں استحکام لانے کا مطالبہ کردیا ۔ 

خیال رہے کہ بدھ کی شام قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے اشیائے خودنوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ۔ 

تجارت

پاکستان کا ملائیشیا کے ساتھ دو طرفہ کاروبار کو بڑھانے کا فیصلہ

8 نومبر 2007 کو کوالالمپور میں دستخط کئے گئے ملائیشیاپاکستان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (MPCEPA) کی توثیق کرتے ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا  ملائیشیا کے ساتھ  دو طرفہ  کاروبار کو بڑھانے کا فیصلہ

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا  اور باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں،سٹریٹجک ڈائیلاگ اور دو طرفہ ادارہ جاتی لائحہ عمل کو مضبوط بنانے  پر زور دیا۔

8 نومبر 2007 کو کوالالمپور میں دستخط کئے گئے ملائیشیاپاکستان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (MPCEPA) کی توثیق کرتے ہوئے، دونوں فریقین نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت بڑھانے، اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور تجارتی عدم توازن کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔ اس تناظر میں، دونوں فریقین نے دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور  جائزہ کیلئے جلد  جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے  MPCEPA  کی مشترکہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس جلد بلانے پر  اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے حلال مصنوعات کی پروسیسنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی جانب سے حلال مصنوعات کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ملائیشیاء کو حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کی پیشکش کی گئی۔

وزیر اعظم پاکستان نے  پاکستان سے  ملائیشیا کو  حلال گوشت کی برآمد کو سالانہ 200 ملین ڈالر  تک لے جانے کی تجویز دی۔ دونوں فریقوں نے اپنی سٹریٹجک شراکت داری اور یکم اگست 1997 کو دستخط کئے گئے دفاعی تعاون کے مفاہمت نامے کے حوالے سے دوطرفہ دفاعی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور نومبر 2023 میں اسلام آباد میں ہونے والی 14ویں مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون (JCDC) میں کیے گئے فیصلوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئیڈیاز 2024 میں شرکت کے لیے ملائیشیاء کے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقین نے اعلیٰ تعلیم اور فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کے درمیان تعلیمی روابط اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان عوامی  رابطوں کو فروغ دینے، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں سیاحت کی صنعت اور نوجوانوں کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت میں اضافے کا خیرمقدم کیا،اسکے علاوہ ہوا بازی اور پروازوں کے تعاون کو وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فریقین نے  دو طرفہ  کاروبار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔فریقین نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  بعد ازاں دونوں وزرائے اعظم  نے مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) اور تعاون کے ایک خط کی تبادلہ کی تقریب میں شرکت کی۔  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کوآپریشن (MATRADE) کے درمیان تجارتی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت اور  پاکستان-ملائیشیا بزنس کونسل (PMBC) اور ملائیشیا-پاکستان بزنس کونسل (MPBC) کے درمیان حلال تجارت میں تعاون کے لیے ایم او یو کا تبادلہ کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور ملائیشین کمیونیکیشن اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن (MCMC) کے درمیان تعاون کے ایک خط پر بھی دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll