جی این این سوشل

تجارت

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطا بق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں،  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق  چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو رہی، ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی۔

 گزشتہ ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا،  ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی،  ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 2 روپے کمی آئی ہے۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ بھی نامزد ہیں۔

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا۔

ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب بھی شریک ہوئے۔

ملائیشیاء کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا آج وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ 

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll