جی این این سوشل

علاقائی

خیرپور : مدرسہ کی دیوارگرنے سے 2 مزدور جاں بحق ، 3 زخمی

خیرپور : رپڑی کے قریب مدرسے کی دیوار گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیرپور : مدرسہ کی دیوارگرنے سے 2 مزدور جاں بحق ، 3 زخمی
خیرپور : مدرسہ کی دیوارگرنے سے 2 مزدور جاں بحق ، 3 زخمی

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ  خیر پور کے علاقے  ٹاگڑو محلہ میں  پیش آیا ، جہاں  زیر تعمیر مدرسہ عطاءالعوم کی پرانی دیوار گرنے سے 5 افراد  ملبے تلے دب گئے ۔   واقعے میں  دو مزدور  عزیز اللہ اور فضل اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ وسیم احمد ، سلطان اجن ، اور حلیم اللہ شدید زخمی ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  ۔

پاکستان

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے فوری دو جہاز بھیجنے کا فیصلہ

امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے  فوری دو جہاز  بھیجنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم کی زیرِ صدارت  اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف نے  امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن  اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اورلبنانی بہن بھائیوں کی امداد میں ساتھ دیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بی این پی  مینگل کے منحرف سینیٹر نے استعفی  دے دیا

پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھونے اپنا استعفی سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بی این پی  مینگل کے منحرف سینیٹر نے استعفی  دے دیا

بی این پی مینگل  کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے اپنا استعفی سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے منحرف رکن قاسم رونجھو نے اپنا استعفی سیکرٹری سینیٹ کو بجھوا دیا ہے۔بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی پالیسی کی ہدایات کے خلاف جا کر 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ بی این مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے سے استعفی کا  مطالبہ کیا تھا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والو ں میں سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے چیف جسٹس کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے

نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے چیف جسٹس کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔ وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لیے مانگے گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll