کھیل
پی ایس ایل 6 میں آج گولڈن ربن ڈے
کراچی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 6) آج گولڈن ربن ڈے منایا جارہا ہےاور گولڈن ربن ڈے منانے کا مقصد بچوں میں کینسرسےمتعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 6)میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلےمیچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 6) آج گولڈن ربن ڈے منایا جارہا ہےاور گولڈن ربن ڈے منانے کا مقصد بچوں میں کینسرسےمتعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔گولڈن ربن ڈے پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو گولڈن رنگ میں رنگا دیا گیا ہے جبکہ کینسرمیں مبتلا 2 بچوں کو آج کھلاڑیوں کے دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کےدوران 5 سالہ محمد محاز کو ٹی شرٹ دی جائے گی،پانچ سالہ محمد محاز کینسر کے مرض سے لڑ رہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کے میچ کےدوران محمد بن خالد کو ٹی شرٹ دی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 12 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ڈبل ہیڈر میچز کے موقع پر پنک ربن ڈے منایا جائے گا اور پنک ڈے کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گلابی رنگ میں رنگا جائے گا،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گولڈن کیپس پہن کر میچ کھیلیں گے جبکہ امپائر پنک شرٹ اور گولڈن کیپ پہن کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
پاکستان
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
باکو میں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک ننھی بچی کی جانب سے گڑیا کا تحفہ دیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں شرکت کیں، جہاں ایک چھوٹی بچی نے ان کو گڑیا کا خوبصورت تحفہ پیش کیا، شہباز شریف نے نہ صرف اس تحفے کو قبول کیا بلکہ اس ننھی بچی کے ساتھ فوٹو بھی بنوائی۔
اقوام متحدہ کا موسمیاتی ایکشن سمٹ (کوپ 29) باکو، آذربائیجان میں ہو رہا ہے جو کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے ممالک کے سربراہاں مملکت اور نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو کانفرنس میں شامل ہوئے، جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی پر فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں، وزیر اعظم شہباز نے زور دیا ، اور ایک دہائی قبل پیرس معاہدے میں کیے گئے وعدوں کو اب لاگو کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان جیسی ترقی پذیر قوموں کے ماحولیاتی اقدامات میں مدد کرے۔
انہوں نے سمٹ کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد پیش کی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی اہمیت کو نوٹ کیا، جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرتے ہیں۔
پاکستان کے خطرے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کو یاد کیا، جس میں تقریباً 1,700 افراد ہلاک ہوئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔
سیلاب کی وجہ سے اسکولوں کی عمارتیں بھی گر گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔
تفریح
سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات
عدنا ن صدیقی کو برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ انہیں برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کی چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہن میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔
عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
دعوت نامے کے مطابق 13 نومبر 2024ء کو بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
عدنان صدیقی ایک ایسے پاکستانی اداکار سمجھے جا تے ہیں جن میں پر کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے نہ صرف لالی وڈ اور بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان