جی این این سوشل

کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد یونائیٹڈ  کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے  119 رنز کا ہدف
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے  چھٹے  ایڈیشن کے  دسویں میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا،  اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  الیکس ہیلز 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،  حسین طلعت نے 22، آصف علی نے 19 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ باؤلر  وہاب ریاض نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 شکار کیے،  ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

صحت

دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن

گزشتہ کچھ برسوں میں اینڈز کے مریضوں کے ہولناک حد تک اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن

دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، گزشتہ کچھ برسوں میں اینڈز کے مریضوں کے ہولناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں بھی تقریبا ایج آئی وی کے 2 لاکھ 20 ہزار مریض موجود ہیں۔ بلوچستان اور پنجاب میں ایڈز کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔اس مہلک ترین مرض سے اب تک ڈھائی کروڑ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اب بھی دنیا بھر میں 4کروڑ افراد ایڈز کی وباء میں مبتلا ہیں۔2022 کے سروے کے مطابق صرف کراچی میں ایڈز کے 970 مریض رپورٹ ہوئے، ڈاکٹرز کے مطابق ایچ آئی وی وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں متنقل ہو کر مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے۔

ایڈز سےبچائو کے عالمی دن کے موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہےکہ حکومت ایڈز کی وباء کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے ساتھ مل کر اس مرض سے نجات حاصل کرناہے۔ پاکستان میں ایڈزکے مرض سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اور اقدامات جاری ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی روک تھام اور اس مرض میں مبتلا مریضوں کو قابل برداشت اور باوقار انداز میں اس کے علاج کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ایڈزکے خلاف تمام فریقین کی مشاورت اور تعاون سے اس مرض میں مبتلامریضوں کو نہ صرف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے بلکہ انہیں نفسیاتی طورپر امداد بھی فراہم کریں گے جبکہ اس مرض پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس مرض میں مبتلا ہر مریض کو علاج کے لئے مساوی مواقع اور سہولیات اس کا بنیادی حق ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کشمیر یو ں کے حقوق کا دبانے کیلئے دہشت گردی بند کر ے ،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ   نے رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی گرفتاری بھارت کے بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کشمیر یو ں کے حقوق کا دبانے کیلئے دہشت گردی بند کر ے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں حکام کشمیریوں کے ساتھ سخت غیر انسانی سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ چند روز قبل ضلع گاندربل میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سات کشمیری طلباءکو کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی گرفتاری بھارت کے بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ایک کرکٹ ٹیم کو خوش کرنا جس کا میزبان بھارت تھا کو بھارت میں دہشت گردی کی کارروائی تصور کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے غلط استعمال اور دہشت گردی کے الزامات کے غلط اطلاق کا واضح مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی طریقہ کار کا ایک گروپ پہلے ہی اس بات پر زور دے چکا ہے کہ بھارت کا انسداد دہشت گردی قوانین کا فریم ورک غلط استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ان طلباء کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ بھارت کو ان سخت قوانین کو منسوخ کرنا چاہئے اور اپنے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے کے لئے دہشت گردی کا استعمال بند کرنا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سی پیک یا سرمایہ کاری کے دیگر منصوبوں کےخلاف کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے بھارت پرظالمانہ قوانین ختم کرنے اور مقبوضہ خطے میں احتجاج کو دبانے کےلئے دہشت گردی کو ترک کرنے پر زو ر دیا۔

ترجمان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدارقیام امن کےلئے  پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔

 مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری اس سلسلے میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا  پاکستان مقبوضہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll