Advertisement
پاکستان

سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ 

لاہور: صوبہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 11th 2021, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ 

جی این  این کے مطابق پہلی تا پانچویں جماعت تک کے طلبہ کا ناظرہ قرآن کا امتحان ہوگا ، پرائمری جماعت کے طلباء کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ  قرآن  کا پرچہ دینا ہوگا ۔

 پرائمری جماعت کے طلبہ کا اسلامیات کا پرچہ الگ سے 100 نمبروں پر مشتمل ہوگا ۔ 

غیر مسلم طلبہ  سے 100 نمبروں پر محیط اخلاقیات کا پرچہ لیا جائے گا ۔ 

 پرائمری جماعت میں ناظرہ قرآن کا پرچہ آئندہ برس 2022ء کے امتحانات میں ہوگا۔ 

پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ناظرہ قرآن کے پرچے سے متعلق احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ 

یاد رہے  کہ جولائی 2021  میں  پنجاب  حکومت نے سکولوں، کالجوں اور مدارس میں قرآن کو ایک علیحدہ لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو ہدایات بھی جاری کی تھیں۔ 

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) کے مطابق حکومتِ پنجاب نے لازمی تدریسِ قرآن مجید ایکٹ 2018 کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں بشمول نجی، سرکاری اور دینی مدارس کے مسلم طلبا کے لیے قرآنِ مجید کی تدریس کو لازم قرار دیا تھا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں پہلی سے پانچویں جماعت تک سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم دی جائے گی جبکہ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھایا جائے گا ۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 12 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 18 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 18 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
Advertisement