جی این این سوشل

پاکستان

شیخ رشید کو ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو  وزیراعظم کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ رشید کو ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کی اجازت مل گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں شیخ رشید نے ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کی اجازت مانگی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد شیخ رشید ورلڈکپ فائنل دبئی میں دیکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید انکے ہمراہ ہونگے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔  

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج  طلب

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغواء ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی، کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار گرفتار

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار  گرفتار

ذرائع  کے مطابق  ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق  یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll