جی این این سوشل

کھیل

شاداب خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاداب خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق شاداب خان کا 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 وکٹ حاصل کرنا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔

شاداب خان نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،مچل مارش ،اسٹیون اسمتھ اور گلین میکسویل کو آؤٹ کیا اور یہ چاروں کھلاڑی آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے اہم بیٹرز ہیں۔

 

 

 

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 83 ہزار کا سنگ میل عبور

ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،  83 ہزار کا سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ہوئی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 40 پیسے تک آگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll