Advertisement

 سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 16 2025، 12:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کی کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے تصدیق  کردی گئی ہے۔

 سابق آسٹریلوی کپتان باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں، انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

تاہم سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔

بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 میںپہلا عالمی کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی،لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا۔

 

Advertisement
رجحانات
Advertisement