جی این این سوشل

کھیل

وزیراعظم کا بابر اور ٹیم کے نام پیغام

اسلام آباد: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے نام پیغام۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا بابر اور ٹیم کے نام پیغام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابراعظم اور ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ میں جانتاہوں کہ اس وقت آپ کے کیا جذبات ہیں، میں نے بھی کرکٹ کےمیدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، آپ نے جو اعلیٰ میعار کی کرکٹ کھیلی اس پر فخرکرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ  نے اپنی کامیابیوں  پر عاجزی کا مظاہرہ کیا  جو قابل فخر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیابی پر آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی۔

 

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ بھی نامزد ہیں۔

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا

جنوبی کوریا کے صدر کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا، کم جونگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی سلامتی کےلئے دشمن  کے خلاف  جوہری ہتھیار   کا  استعمال کریں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

شمالی کوریا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کی جانب سے شمالی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر یون سوک یول کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے بھی ایک بیان میں اپنے شمالی کورین ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اس طرح کی کوئی حرکت کی گئی تو جنوبی کوریا اور امریکا کی فوج کی جانب سے بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے دہائیوں سے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے اور یہ یقین کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس درجنوں جوہری ہتھیار بنانے کا مواد موجود ہے، شمالی کوریا اب تک 6 زیر زمین جوہری تجربے بھی کر چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا  ڈی چوک میں احتجاج، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  ڈی چوک میں احتجاج،  اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل

تحریک انصاف کا  ڈی چوک میں احتجاج، انتظامیہ نے دارالحکومت کی سکیورٹی سخت کر دی، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل کر دیے جس سے راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈی چوک سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو شہری اور ایک تحریک انصاف کا کارکن شامل ہے۔ چیرنگ کراس چوک دونوں جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا جبکہ ایم ایچ چوک صدر مال روڈ بھی دونوں جانب سے بند ہے۔ حیدر روڈ فلیش مین و میڑو اسٹیشن روڈ، مریڑھ چوک چاروں اطراف سے اور مری روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ ڈبل روڈ اسٹیڈیم بھی رکاورٹیں کھڑی کرکے بند رکھا گیا ہے۔

کچہری سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال تک کھلا ہے جبکہ سواں پل بھی کھلا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے دوران شاہراؤں کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کے لیے راستے کھلے ہیں البتہ ریڈ زون اور ڈی چوک کو جانے والے راستے مکمل بند کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں داخلہ کے لیے مارگلہ رؤف سے واحد راستہ کھلا رکھا گیا ہے، کسی بھی شاہراہ پر کہیں سے بھی ابھی تک مظاہرین جمع نہیں ہوئے۔

اسلام آباد جانے والی تمام شاہراوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد، ٹی چوک، کھنہ پل، سکستھ روڈ، ڈبل روڈ اور نائینتھ اینویو پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد جانے والے شہریوں سمیت ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروسز معطل ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اسلام آباد پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہے۔ ، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

ترجمان کے مطابق سفر کرتے ہوئے راستوں کی بندش کی پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری کو مد نظر رکھیں۔ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس ایف ایم 92.4 اور پکار 15 سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll