مہاد خان نے طویل ترین ڈرائیو کا اعزاز بھی حاصل کیا، جبکہ زید عمر ارشد نے 'پن کے قریب ترین شاٹ' کھیل کر اپنی مہارت کا لوہا منوایا


پاکستان کے ابھرتے ہوئے گالفرز مہاد خان اور سارہ امین خان نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں بوائز اور گرلز کیٹیگری کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے۔
ذرائع کے مطابق، زیلجاو گالف کلب، الماتی میں منعقدہ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستانی نوجوانوں نے شاندار اور یادگار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مہاد خان نے بوائز کیٹیگری میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ اسی کیٹیگری میں پاکستان ہی کے زید عمر ارشد نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
گرلز کیٹیگری میں سارہ امین خان نے مہارت اور اعتماد کے ساتھ میدان مارا اور وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔
مزید برآں، مہاد خان نے طویل ترین ڈرائیو کا اعزاز بھی حاصل کیا، جبکہ زید عمر ارشد نے 'پن کے قریب ترین شاٹ' کھیل کر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔
اس شاندار کارکردگی پر پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے یومِ آزادی (14 اگست) پر قوم کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل


