یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقیناً انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے


دبئی : نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کونوے دائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھارت کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔
کونوے کو چوٹ اس وقت لگی جب انہوں نے ابوظبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے فوراً بعد اپنے بلے پر مکا مارا تھا۔ ایکسرے میں ان کے دائیں ہاتھ کی پانچویں میٹا کارپل میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ کیوی کوچ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کونوے کے لیے یہ خبر بڑا دھچکا تھی اور وہ بھی ایسے وقت میں اس طرح ٹیم سے باہر ہونے پر شدید مایوس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیون کونوے بلیک کیپس کی نمائندگی پر بہت پرجوش ہیں اور اس وقت ان سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقیناً انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے۔ اس انجری کی وجہ سے ڈیون کونوے ورلڈکپ کے بعد بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ٹائم لائنز کی وجہ سے وہ اس ورلڈ کپ یا بھارت کے خلاف اگلے ہفتے ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے متبادل کھلاڑی نہیں لائیں گے لیکن اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ سیریز میں وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 13 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 13 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 16 گھنٹے قبل









