قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنے دوست حسن علی کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔


شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی وہ تصویر شیئر کی جوکہ چیمپیئن ٹرافی جیتنے پر لی گئی تھی۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے حسن علی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’آپ ایک چیمپئن ہیں، پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے۔‘
.@RealHa55an you are a champion. The entire team is with you. To all the fans, everyone goes through tough times, we are all human beings capable of errors. Remember the joy Hasan has given you, don’t do personal attacks please. He is Pakistan’s match-winner. #WeStandWithHasanAli pic.twitter.com/g9UzkGHPim
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 12, 2021
شاداب خان نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے، ہم سب انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’ماضی میں حسن علی نے آپ کو جو خوشی دی ہے اسے یاد رکھیں۔‘
شاداب خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! حسن علی پر ذاتی حملے نہ کریں، وہ پاکستان کا میچ ونر ہے۔‘
واضح رہے کہ میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا، کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان سے جیت چھین لی تھی۔
ویڈ نے17گیندوں پر 41 نا قابل شکست رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
ان کی ناقابل یقین اننگز اور ساتھی مارکس اسٹوئنس کی 31 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا اب فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اتوار کو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 8 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 14 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago









