جی این این سوشل

جرم

اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر فائرنگ

لاہور:اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پرفائرنگ کردی گئی،گولیاں لگنے سےگاڑی کو نقصان تاہم شیزابٹ محفوظ رہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر فائرنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس کےمطابق اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی کارپر نصیرآباد کے علاقےمیں فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سےگاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اداکارہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

پولیس نے شیزابٹ کے بھائی راشد علی کی مدعیت میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان عبدالحمید عرف مٹھو بٹ اور راؤ ذوالفقار،  شیزا بٹ کو اپنے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور کرتے اور موبائل فون پر دھمکیاں دیتے تھے۔ 

سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

دنیا

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا، ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ "اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی"

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024 کو سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔ تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll