دنیا
لندن : ہسپتال کے باہر کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک
برطانیہ کے لیورپول ویمنز ہسپتال کے باہر کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹیکسی میں ہوا، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ برطانیہ کی انسدادِ دہشت گردی کی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں افراد کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکسی میں خودکش حملہ آور سوار تھا۔ ڈرائیور نے ٹیکسی لاک کر کے حملہ آور کو باہر نکلنے نہ دیا۔ 29 سالہ ڈرائیور نے مسافر کےپاس مشکوک چیز دیکھی تھی۔ فائر سروسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کار میں لگی آگ کو تیزی سے بجھا دیا، اور ایک شخص آگ زیادہ بھڑکنے سے قبل کار سے نکل گیا تھا۔
اتنظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد اسپتال کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور نئے آئے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ تینوں ملزمان کو شمال مغربی انگلینڈ کے شہر کینسنگٹن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے کیے گئے آپریشن کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس سے قبل ہسپتال کی کار پارکنگ میں آگ لگنے والی گاڑی کی تصاویر پہلے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکسی دھماکے سے کچھ دیر قبل اسپتال کی طرف گئی تھی۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کو دہشت گردی کا حملہ قرار نہیں دیا گیا ہے ۔
پاکستان
سانحہ 9 مئی شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے
لاہور: سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل جاری ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے جیل میں سماعت کی، ضمانت پرموجود ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی، سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان بھی حاضری کے لئے جیل میں پیش ہوئے۔
جرم
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔
موسم
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔
-
تفریح 5 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی